نئی دہلی، 29دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اگستاویسٹ لینڈوی وی آئی پی ہیلی کاپٹرسودے معاملے میں گرفتارکئے گئے جیمز مشیل سے ایک خط سامنے آیا ہے،جوکئی طرح کے خلاصے کرتاہے۔ یہ خط فن مکینکاکمپنی کے سی ای او جگیپی اورسی کو لکھا گیا تھا جس نے کہا گیاہے کہ انہوں نے وزیر اعظم منموہن سنگھ پر حکمراں پارٹی کی اعلی قیادت کی طرف سے دباؤ بنایا تھا۔یہ بھی واضح ہوا ہے کہ مشیل کو معاہدے سے متعلق تمام معلومات متعلقہ وزارتوں سے مل رہی تھی۔28اگست، 2009کو لکھے گئے اس خط کے مطابق مشیل کے اگسٹا ویسٹ لینڈ کے معاہدے سے متعلق تمام معلومات پی ایم او، وزارت دفاع سمیت سینئر حکام سے مل رہی تھی،اتناہی نہیں اسے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ملاقات کے بارے میں بھی پتہ تھا۔جوگیپی اورسی کے لئے لکھے گئے خط میں مشیل نے دعوی کیا ہے کہ اس مسئلے پر بحث کرنے کے لئے سیکورٹی امور پر کابینہ کمیٹی کی جومیٹنگ ہونے والی ہے،اس کے بارے میں بھی اسے معلومات ہے۔ اس مسئلے پر وزیر اعظم،جوائنٹ سیکریٹری اور دفاعی سیکورٹی کے درمیان جوبات چل رہی ہے،وہ اسے بھی پتہ ہے،اتناہی نہیں اس وقت کے وزیر دفاع اس معاہدے کے حق میں ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ طویل کوششوں کے بعد بچولیا مشیل کو متحدہ عرب امارات سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا۔مشیل کو دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیاتھا، اس وقت سے وہ سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔